Advertisement

ارشد شریف قتل کیس، جے آئی ٹی کو فنڈز کے اجراء کی درخواست مسترد

ارشد شریف

ارشد شریف قتل کیس کی انکوائری مکمل : جے آئی ٹی کی وطن واپسی

بول نیوزکے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کو فنڈز کے اجراء کی درخواست مسترد کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی جانے والے تحقیقاتی کمیٹی نے وزارت داخلہ سے دبئی اور کینیا کے دورے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی ۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے دورے کے لیے ایک کروڑ روپے کی درخواست کو وزارت داخلہ نے درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، مزید 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند

ذرائع کاکہنا ہے کہ درخواست مسترد کرتے ہوئے غیر ملکی دوروں پر وفاقی حکومت کی جانب سے عائد پابندی کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پابندی کی وجہ سے وزارت خزانہ نے اس دورے کے لیے فنڈز کی منظوری نہیں دی ۔

Advertisement

وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ فنڈز صرف کابینہ ڈویژن کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے جا سکتے ہیں تاہم ٹیم کو پولیس بجٹ سے فنڈز مختص کرنے کا مشورہ دے دیا۔

علاوہ ازیں کینیا کے سفارت خانے نے قتل کیس سے جڑے پولیس افسران کے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔

خیال رہے کہ جے آئی ٹی نے جنوری کے پہلے ہفتے میں کینیا کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔

ضرور پڑھیں؛ ارشد شریف قتل کیس؛ جے آئی ٹی کے پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم سے سوالات

دوسری جانب ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ ایس جے آئی ٹی کے بیرون ملک جانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں جبکہ فنڈز کا اجراء اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کردیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے اور ایس جے آئی ٹی کینین حکام سے رابطے میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version