Advertisement

پی ڈی ایم کی حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے پشاور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے جبکہ وفاقی وزیر نے پشاور پریس کلب کی نئی باڈی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے ارشد عزیز ملک کو صدر، رضوان شیخ کو نائب صدر، عرفان موسی زئی کو جنرل سیکرٹری، طیب عثمان کو جوائنٹ سیکرٹری، عماد وحید کو سیکرٹری خزانہ منتخب ہونے اور مجلس عاملہ کے دیگر ارکان کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، ہماری حکومت نے صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پشاور پریس کلب کی نئی باڈی حسب توقع پریس کلب اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی صلاحیتیں اور توانائی صرف کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version