Advertisement

دہشتگرد عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں، شیخ رشید

شیخ رشید

ہماری لڑائی ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ملک کا خزانہ لوٹنے والوں کیخلاف ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ دہشتگرد عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں اور آصف زرداری نے عمران خان کی جان لینے کیلئے دہشتگرد گروپ انگیج کیا ہے۔

لال حویلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی اور رینجرز کو لال حویلی آنے سے روکا ہے۔

رینجرز اور ایف سی لال حویلی نہ آئے

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر پہلے بھی 4 حملے ہوچکے ہیں اور لال حویلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے اور اب مجھے کچھ ہوا تو رانا ثناء، شہباز شریف، زرداری ذمہ دارہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لال حویلی پر رینجرز اور ایف سی نہ آئے باقی جو آئے اسے نپٹ لینگے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی موجودگی میں 13 پارٹیاں الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لال حویلی کا کیس عدالت میں ہے اور لال حویلی ہماری ملکیت ہے اگر نہ ہو تو ہم قومی مجرم ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان رانا ثناء اللہ کے اشاروں پر کام کرتا ہے لیکن رینجرز اور ایف سی کا احترام ہے پولیس اور ایف آئے اے سوچ سمجھ کر لال حویلی آئے۔

عمران خان کو قتل کرنے کی سازش

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کررہا ہے  اور میرے پاس ثبوت ہیں آصف زرداری نے دہشت گردوں کو ہائر کیا ہے اور ان کو زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کر کے یہ لوگ اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارینگے اور ی ٹی آئی کی مزید خدمت کریں گے۔

Advertisement

نگراں وزیراعلیٰ محسن تقوی

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی وزارت اعلٰی کیلئے نا اہل ہے  اور نوازشریف نے محسن نقوی کو لگوا کرغلطی کی ہے، وہ ن لیگ نہیں زرداری کیلئے کام کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم محسن نقوی کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں جو آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں۔

90روز میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ضروری ہیں

انہوں نے کہا ہے کہ آئین کے تحت 90 روزمیں صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ضروری ہیں لیکن حکومت صوبائی اسمبلیوں پر انتخابات نہیں کرارہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13 جماعتیں عمران خان سے ڈری ہوئی ہیں، انتخابات نہیں کرائیں گی  کیونکہ عوام کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے تو کون انکو ووٹ دے گا۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر روز اس حکومت کو کم عقلی کا دورہ پڑتا ہے جبکہ لوگ غربت میں پس رہے ہیں مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے اور  ان سے ملک چل ہی نہیں رہا  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے بعد مہنگائی 60 فیصد ہوجائے گی، ڈالر 270 روپے اور 30 جنوری تک 280 کا ہو جائے گا
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version