Advertisement

کے پی اسمبلی تحلیل، گورنر نے وزیراعلیٰ کی سمری پر دستخط کردیے

خیبر پختونخوا اسمبلی

کے پی اسمبلی تحلیل، نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر تک محمود خان کو کام کرنے کی ہدایت

پنجاب اسمبلی کے بعد اب خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنیکی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد خیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔

اسمبلی کی تحلیل کے بعد گورنر کی محمود خان کو نئے وزیراعلیٰ کی تقرری تک کام کرنیکی ہدایت کی گئی ہے جس کے لئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی تحلیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اس حوالے سے گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ 1973 کے آئین کے آرٹیکل 112 کی شق (1) کے تحت، خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر تحلیل کرتا ہوں جس کے ساتھصوبائی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے اور اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر ہاؤس ارسال ارسال کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سواچار سال خیبرپختونخوا میں حکومت کی اور جو ہوسکا وہ عوام کے لیے کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کا اعلامیہ جاری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گذشتہ روز ایڈوائس میں صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی جانب سے بھیجے گئے ایڈوائس پر دستخط کردیئے ہیں۔

آئین کے آرٹیکل 224-A کی شق (4) کے مطابق، موجودہ وزیر اعلیٰ، محمود خان نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری تک صوبے کے روزمرہ کے امور انجام دینے کے لیے اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔

Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر گورنر کی طرف سے وزیر اعلیٰ اور سبکدوش ہونے والی صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے تین دن کی مقررہ مدت کے اندر کرنا ہے۔

گورنر کا دفتر مذکورہ مدت کے ختم ہونے تک بغیر کسی رسمی تقرری کے مشاورت کے لیے دستیاب ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا چیف سیکرٹری کو خط

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کی جانب سے چیف سیکرٹری شہزاد بنگش کو خط لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کردی ہے اور صوبائی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے قیام تک وزیراعلی کام جاری رکھیں گے اور نگراں وزیراعلی کے تقرر تک روزمرہ کے امور موجودہ وزیراعلیٰ دیکھیں گے ۔

گررنر کے پی نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے نگراں حکومت کے قیام تک قانون کے مطابق کام کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version