Advertisement

ہم نے ہر قیمت پر دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہر قیمت پر دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور کے واقعات میں ملوث جو لوگ پکڑے گئے ان کا تعلق پنجاب سے نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ نور عالم نے جن جذبات کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کے جذبات ہیں، ان جذبات میں پشاور اور لاہور کا کوئی فرق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نور عالم سے درخواست ہے کہ وہ اپنے جذبات میں ان واقعات کو دیکھیں جو پنجاب میں ہوئے، لاہور میں دوہزار پانچ سے دو ہزار پندرہ تک بہت سے واقعات ہوئے جن میں سو سے زیادہ اموات ہوئیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب سے ایک آواز بھی اٹھی ہو کہ ہمیں کس بات کی سزا دے رہے ہیں اس بات کی مذمت کرتا ہوں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ حملہ آور کا نشانہ پولیس اہلکار تھے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بنوں واقعے میں 35 کے قریب دہشتگرد تھے جنہوں نے تھانے کے لوگوں کو یرغمال بنایا، کیا ان کے مطالبات مانے گئے ان دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا اور ان کی شرائط تسلیم نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا مشترکہ دکھ ہے اور اجتماعی غلطی ہوئی ہے کوئی ضرورت نہیں تھی مجاہدین تیار کرنے کی جبکہ ہم نے خود مجاہدین بنایا اس کے بعد وہ خود دہشتگرد بن گئے، ہم میں کوتاہیاں بھی ہیں ہمارے نوجوان کے روزانہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ہورہے ہیں اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ فوجی جوان بھی شہید ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پالیسی معزز پارلیمنٹ نے دینی ہے، پارلیمنٹیرین کو بریفنگ دی گئی اب بھی ایسے ہی ہوگا، وزیر اعظم ایوان میں آ کر پارلیمنٹ سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رد الفساد کے پیچھے قوم کھڑی ہوئی تو دہشتگردی کا خاتمہ ہوا جبکہ پچھلے چار سال میں اس کو صرف نظر کیا گیا اس کا یہ شاخسانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ہے، رانا ثناء اللہ

Advertisement

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہشتگردوں کا پھیلاؤ 2021 میں شروع ہوا اوت میں چاہو ں تو ثبوتوں کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ سابقہ حکومت میں سزائے موت پانے والے لوگوں کو چھوڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ وزیر اعظم ایوان کو اعتماد میں اور عکسری قیادت بھی لوگوں کو اعتماُد میں لے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس لائن کی مسجد میں واقع پیش آیا، لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ریڈزون کا علاوہ ہے، سو شہادتیں ہو چکی ہیں تین لوگ سویلین ہیں اور امن امان کے ادارے یہ پتہ کرنے کے قریب ہیں کہ یہ دھماکے کس نے کئے اور ان کے پیچھے کون ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی مذاکرات بہت ضروری ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ  ہم نے ہر قیمت پر دہشتگردی کے خلاف جنگ کو جیتنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version