Advertisement

معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام لانا ضروری ہے، احسن اقبال

احسن اقبال

احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام لانا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کا دورہ کیا اور مستقبل میں معاشی بہتری کیلئے 5 نکاتی پالیسی کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔

 احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو بتایا گیا کہ ترقیاتی بجٹ کیلئے فنڈز نہیں ہیں جبکہ ہمیں ملک کی معیشت کو ہر صورت بچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ چار سال بعد ہمیں بحران کا شکار معیشت ورثے میں ملی، احسن اقبال

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ دوست ملکوں کی امداد اور قرضوں پر زیادہ دیر نہیں چل سکتے جبکہ ہمیں آئی ایم ایف اور دیگر ملکوں پر انحصار کم کرنے کیلئے اقدامات بھی کرنا ہونگے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ہر صورت ملک کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ہوگا اور زرعی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی پیداواری صلاحیت بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملک کو بحران سے نکالنے اور معیشت کی بہتری کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، احسن اقبال

احسن اقبال نے کہا کہ زرعی پیداوار کو بڑھا کر اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے ترسیلات زر اور برآمدات  بڑھانا ہونگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پسماندہ طبقے پر مہنگائی کا کم سے کم بوجھ پڑے جبکہ گزشتہ حکومت کے معاہدوں کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں پر ہے، احسن اقبال

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تیز تر ترقی کیلئے 25 سے 30 ارب ڈالر کی سالانہ بیرونی سرمایہ کاری بہت ضروری ہے۔

 وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام لانا ہوگا اور معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام لانا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version