Advertisement

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور

فواد چوہدری

فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کو راہداری ریمانڈ کے لیے کینٹ کچہری میں جوڈیشل میجسٹریٹ کینٹ مدثر حیات کی عدالت  میں پیش کیا گیا۔

فواد چوہدری کے خلاف استدعا کی گئی ہے کہ ملزم کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ دیا جائے جس پر وکیل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا چار گھنٹے کا راستہ ہے راہداری ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے، یہ جائیں اور اسلام آباد میں جا کر پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی گرفتاری، پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل

انہوں نے کہا کہ ایک روزہ راہ داری ریمانڈ لے کر کہیں اور لے کر جانا چاہتے ہیں جبکہ سفری ریمانڈ نہیں بنتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ فواد چودھری کی حبس بے جا کی درخواست ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے تاہم جب تک ہائیکورٹ کا فیصلہ نہیں آ جاتا یہ عدالت راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت نہ کرے۔

عدالت نے فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ان کا میڈیکل کروانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

بعدازاں  عدالت نے محفوظ فیصلہ سانتے ہوئے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ دے دیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما کو کنیٹ کچری سے سروسز ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

عدالت کا تحریری حکم نامہ:

کینٹ کچہری لاہور کی جانب سے فواد چوہدری کے راہداری ریمانڈ پر تحریری حکم جاری کردیا گیا ہے۔

Advertisement

جوڈیشل مجسٹریٹ کا فواد چوہدری کا سروسز ہسپتال سے میڈیکل کرانے تحریری کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ میڈیکل کے بعد فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو:

کینٹ کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جو مقدمہ درج ہوا ہے اس پر فخر ہے،نیلسن منڈیلا پر بھی یہی مقدمہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے میں نے بغاوت کی ہے لیکن الیکشن کمیشن سے متعلق جو بات کی سارا پاکستان وہی بات کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں اس لئے مجھے عزت احترام کے ساتھ ٹریٹ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں تھا ، مجھے یہ فون کرتے میں خود ہی آ جاتا۔

فواد چوہدری کی گرفتاری:

Advertisement

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی کے بھائی فیصل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ فواد چوہدری کو ان کے گھر کے باہر سے نامعلوم افرادکو گرفتار کر کے لے گئے ہیں۔

Advertisement

فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمے کی تفصیلات:

فواد چوہدری کیخلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متنمیں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی جیسی ظاہر کی تھی اور الیکشن کمشنر کلرک کی طرح صرف سائن کرتا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو وزیر اعلیٰ بنانے کا حکم دیا جاتا ہے جس پر الیکشن کمشنر نے دستخط کردیا ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ اتنے کمزور ہیں تو گھروں میں بیٹھ جائیں۔

خیال رہے کہ مقدمہ گزشتہ روز رات دس بجے درج کیا گیا ہے تاہم فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ لاہور سے لیا جائیگا ۔

Advertisement

فواد چوہدری کو لاہور پولیس کی مدد سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے جس کے بعد ان کو اسلام آباد لایا جائے گا ۔

بعدازاں فواد چوہدری کو دسٹرکٹ کورٹ میں  جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کا جسمانی ریمانڈ مانگا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس کا بیان:

فواد چوہدری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے جبکہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ڈرایا دھمکایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے تاہم مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Advertisement

اہلیہ کا ردعمل:

اس حوالے سے ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا جائےکہ فواد چوہدری کو کس مقدمے میں اٹھایا گیا،آئی جی پنجاب کو بھی رابطہ کیا گیا ہے لیکن وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا اور متعلقہ تھانے کو بھی نہیں پتہ کہ فواد چوہدری کو کہاں لے کر جایا گیا۔

ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کے اندر 8 سے 10 پولیس والے آئے اور بغیر کوئی ایف آئی آر دکھائے اٹھاکر لے گئے،یہ گرفتاری نہیں،یہ اغوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش، سیکیورٹی میں بھی کمی کردی گئی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version