Advertisement

ضمنی الیکشن، عمران خان پی ڈی ایم کو ٹف ٹائم دینے کو تیار

عمران خان

عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے کامیاب قرار

رکن قومی اسمبلی سردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد ضمنی الیکشن کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پی ڈی ایم کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راجن پور کے حلقہ این اے 193 سے سردار جعفر کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سردار جعفر لغاری کی وفات کے بعد شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق جعفر لغاری کی نشست پر ضمنی انتخاب 26 فروری کو ہوگا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس سے قبل بھی قومی اسمبلی کے 8 حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں، انہوں نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدواروں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔

 193 راجن پور کا انتخابی شیڈول جاری

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی خالی نشست 193 راجن پور کا انتخابی شیڈول جاری کردیا۔

Advertisement

جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 193 راجن پور میں پولنگ 26 فروری کو ہوگی ، امیدوار 19 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 2 فروری کو جاری ہوگی۔

Advertisement

یاد رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، سردار جعفر خان لغاری 31 دسمبر کو لاہورمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے، وہ طویل عرصہ سے کینسر میں بھی مبتلا تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version