Advertisement

لسبیلہ: بیلہ کوچ حادثے کی ایف آئی آر درج

بیلہ کوچ

لسبیلہ: بیلہ کوچ حادثے کی ایف آئی آر درج

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے واقعے کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے بیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے کم از کم 41 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلہ کوچ حادثے میں کوچ مالکان اور ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آر ایس ایچ او بیلہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں  غفلت لاپرواہی کے مقدمات  شامل ہیں۔

ایف آئی آر  میں 337-322 ، 427٫279٫،109 کے دفعات شامل ہیں اور بتایا گیا ہے کہ  کوچ میں تکنیکی خرابی کے باوجود سفر جاری رکھنے پر حادثہ ہوا  ۔

Advertisement

ابتدائی تحقیقات

ابتدائی تحقیقات کے مطابق سیکرٹری پی ٹی اے ظفر کبدانی  نے بتایا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ہے تاہملسبیلہ انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ تحقیقات میں کوچ حادثے کے اصل محرکات کا تعین اور مستقبل میں ایسے حادثات کے تدارک کےلئے اقدامات کئے جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی مسافر کے بیانات میں دوران سفر ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کا امکان سامنے آرہا ہے تاہمصوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا عملہ آج جائے وقوعہ کا دورہ کریگی اور ڈرائیور کی جانب سے غفلت کی تصدیق ہونے کہ صورت میں کمپنی مالک پر بھاری جرمانہ عائد کی جائیگا

انہوں نے کہا کہ جرمانے کے ساتھ ساتھ مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے روٹ پرمنٹ بھی کیسنل کئے جائیں گے۔

دوسری جانب پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کے مردہ خانے منتقل کی گئی 38 میں 32 لاشوں کا ڈی این اے سیمپل لے لیا ہے جبکہ32 لاشوں ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایدھی سردخانے منتقل کردیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ دیگر چھ لاشوں کو بھی سیمپل حاصل کرنےکے بعد سردخانے منتقل کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ بلوچستان کا اظہار افسوس

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے لسبیلہ میں المناک ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں، حفاظتی تدابیر، ٹریفک قوانین کی پاسداری ایسے حادثات سے بچنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version