ٹنڈو الہ یار، مہنگائی سے تنگ آٹھ بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی

ٹنڈو الہ یار، مہنگائی سے تنگ آٹھ بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی
ٹنڈو الہ یار میں زندگی سستی آٹا مہنگا ہونے کی ایک اور کہانی سامنے آگئی جہاں ایک 8 بچوں کی ماں نے غربت سے تنگ آکر اپنی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گاؤں موریو ساند میں پیش آیا جہاں ایک ہفتے کے دوران ایک ہی علاقے میں خودکشی کا تیسرا واقعہ رونما ہوا ہے، پانچ روز قبل اس ہی علاقے کے پانچ بچوں کے والدین نے خودکشی کی تھی۔
ٹھیک دو روز بعد ان والدین کی رشتے دار خاتوں جو کہ 8 بچوں کی ماں تھی، انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
آیک ہی گاؤں میں ایک ہفتے کے دوران خودکشیوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
پولیس واقعات کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہے۔
مذکورہ گاؤں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر ورکرز اینڈ سروسز سید ضیاء عباس کا حلقہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News