Advertisement

لکی مروت: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار شہید

دہشتگردوں کا حملہ

کالاباغ؛ دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پر حملہ

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی شہباز خیل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے آدھی رات کو شہباز خیل پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث میں تحسین اللہ نامی پولیس اہلکار شہید اور ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشتگرد کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سرچ آپریشن کے دوران چوکی کے قریب سے مبینہ دہشت گرد کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد کو پولیس کی جوابی کارروائی میں مارے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ حملے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

Advertisement

گزشتہ روز بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان بھی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی اسی پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ فوجی دستوں کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادر سے لڑتے سپاہی محمد وسیم شہید ہوئے۔ سپاہی محمد وسیم کی عمر 25 سال تھی اور ان کا تعلق خیرپور سے تھا۔ علاقے میں موجود کسی بھی دہشتگرد کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشن بدستور جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version