Advertisement

وزیراعظم کی انور ابراہیم کو ملائیشیا کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

ملائیشیا

وزیراعظم کی انور ابراہیم کو ملائیشیا کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم کی جانب سے انور ابراہیم کو ملائیشیا کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس دوران انور ابراہیم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

اس دوران دونوں رہنماوں کی دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ  دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، تجارت و سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ انور ابراہیم نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب کو پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ کیا اور 9 جنوری کو جینیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

Advertisement

ملائیشیا کے وزیراعظم نے ڈونرز کانفرنس میں اعلیٰ سطحی وفد بھجوانے کی یقین دہائی کرا دی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی انور ابراہیم کو ملائیشیا کا وزیر اعظم بننے پر مبارک باد

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
افغانستان سے اب دہشتگردی ہوئی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version