Advertisement

وزیراعظم کی پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

وزیراعظم

وزیراعظم کی نائیجیریا کے صدارتی انتخابات جیتنے پر بولا احمد کو مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے اور اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور؛ پولیس لائن مسجد میں دھماکا، 17 نمازی شہید، 100سے زائد افراد زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے اور ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائی جائیگی اور وفاق کی جانب سے صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون بھی کیا جائیگا۔

وزیر داخلہ کی مذمت:

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی جانب سے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نمازیوں پر دشت گرد حملہ ایک سفاکانہ اور بذدلانہ فعل ہے، ان پر دہشت گرد حملے کی جتنی زیادہ مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور پولیس لائنز مسجد واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، وفاقی ادارے خیبر پختونخواہ حکومت کی مکمل معاونت کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں، پوری قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہی ، اپنے شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو شکست فاش دینگے، ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکا، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، خون کے عطیات کی اپیل

وزیر خارجہ کی مذمت:

چیئرمین پی پی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی پشاور میں خودکش حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کے واقعات معنی خیز ہیں، دہشتگردوں ،ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ہی دہشتگردوں کا علاج ہے اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے جیالوں کو پیغام دیا ہے کیا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن اور عہدے دار خون کے عطیات دیکر زخمیوں کی جان بچائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیلی جارحیت غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے ، دفتر خارجہ
حکومت کا صنعتی اور زرعی شعبوں کیلئے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ
سربراہ پاک فضائیہ کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی
پاک بحریہ کے جہاز کی بڑی کارروائی، 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
سپر ٹیکس کیسز سے متعلق سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version