Advertisement

جماعت اسلامی کا آج وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کا اج وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

جماعت اسلامی کی جانب سے آج وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امیرجماعت اسلامی کراچی نے بتاا کہ کراچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آج 4 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔

ووٹر لسٹ:

انہوں نے بتایا کہا کہ شہر قائد کیساتھ نا انصافی ہورہی ہے، پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ کراچی کی آبادی درست گنی جائے اور یہ درست گنتی ہوئی تو سندھ اسمبلی میں نمائندگی برابر ہوجائے گی لیکن مردم شماری پر کراچی کے ساتھ ہمیشہ زیادتی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گئے گزرے حالات میں بھی آدھی معیشت کراچی چلا رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آخری مردم شماری کی منظوری پی ٹی آئی، ایم کیوایم کابینہ نے دی تھی۔

اس موقع پر امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا پہلے بھی ووٹر لسٹیں غلط تھیں جس کے تحت ایک گھر سے چھ سو ووٹ نکلتے تھے اور اس پر عدالت بھی حیران تھی۔

اسٹریٹ کرائم:

انہوں نے کہا کہکراچی میں اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے، ظالم کراچی کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو نشے کا عادی بنا رہے ہیں اور نوجوانوں کو نشے میں مبتلا کرکے معاشرتی طاقت کو کمزور کیا جارہا ہے۔

حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ  امن و امان میں بہتری کے لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ پولیس میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں ختم کی جائیں، مقامی لوگوں کو پولیس میں شامل کیا جائے اور رینجرز کو بھی مکمل اختیار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان

Advertisement

اس سے قبل دنیا بول ہے سے بات کرتے ہوئے حافظ انعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم ذاتی تنقید نہیں ایشو کی بنیاد پر بات کرتے ہیں، جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ ہر صورت الیکشن ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں  نے کراچی سے ووٹ لیا لیکن کراچی کواپنا نہیں سمجھا جبکہ کراچی میں کے الیکٹرک ،مردم شماری،کوٹہ سسٹم اور ملازمتوں کے مسائل ہیں اور ان مسائل پر پی ٹی آئی کا کبھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آتا ہے جبکہ گئے گزرے حالات میں بھی آدھی معیشت تو کراچی چلا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version