Advertisement

تعلیم ترقی کا ایک طاقتور محرک ہے اور غربت کم کرنے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے، صدر مملکت

صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا سال نو 2024ء کے آغاز پر پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیم ترقی کا ایک طاقتور محرک ہے اور غربت کم کرنے کا موثر ترین ذریعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی یوم تعلیم کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم انسانی ترقی کا ایک اہم عنصر اور پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم کا ملک کی معاشی اور سماجی ترقی سے گہرا تعلق ہے، یہ ترقی کا ایک طاقتور محرک ہے اور غربت کم کرنے کا موثر ترین ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے صرف 68 فیصد بچوں کا اسکولوں میں داخلہ تشویشناک ہے، صدر مملکت

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم افراد کے لیےروزگار اور صحت میں بہتری اور غربت میں کمی کا باعث بنتی ہے جبکہ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کے تعلیمی نظام کو تمام قومی مقاصد کے حصول کیلئے ایک اہم محرک تصور کرتے تھے کیونکہ انسانی وسائل میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار اقتصادی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پہلی قومی تعلیمی کانفرنس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ نظام ِتعلیم پاکستان کی قومی امنگوں کے مطابق کام کرے گا اور اس کا پاکستانی عوام کی ضروریات سے حقیقی معنوں میں تعلق ہوگا لیکن اس وقت نوجوان نسل اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہے اور بہت سے نوجوان ترقی یافتہ ممالک میں ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی خاطر پاکستان کو چھوڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو قابل قدر تعلیم فراہم کرنے اور اپنے کیرئیر میں سبقت حاصل کرنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ہمیں اسکول سے باہر بچوں کے داخلوں میں اضافے پر بھی توجہ دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام بچوں کو اسکولوں تک رسائی فراہم کر کے شرح خواندگی میں اضافہ کرنے کا عزم کرتا ہے اور عہد کرتے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نوجوانوں کو باعزت روزگار حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے، نظام ِ تعلیم میں بہتری لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ڈاکٹر عارف علوی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آخری خطاب کریں گے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version