Advertisement

وزیراعظم اور چوہدری شجاعت کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر بات جیت

نگراں وزیراعلیٰ

وزیراعظم اور چوہدری شجاعت کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر بات جیت

وزیراعظم اور چوہدری شجاعت کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر بات جیت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

رابطے کے دوران مختلف سیاسی امور سمیت پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر بات چیت کی گئی  جبکہ پرویز الٰہی کے ق لیگ کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کرنے کے بیان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر، پرویزالہیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا آخری روز

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

Advertisement

اس دوران وزیراعظم نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر قائدین سے مشاورت کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر:

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے متعلق مشاورت جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گزشتہ روز گورنر پنجاب کو نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے لئے 3 ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی تھی جس کی بعد میں باقاعدہ تصدیق بھی کرائی گئی تھی۔

نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے لئے مشاورت کا آج آخری دن ہے جس کے بعد  آئینی وقت ختم ہوجائے گا۔

نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے معاملے پر اپوزیشن کے نام تاحال سامنے نہ آسکے جبکہ حکومتی اتحاد نے احمد نواز سکھیرا، ناصر کھوسہ اور نصیر خان کے نام گزشتہ روز گورنر کو تجویز کردیے تھے۔

Advertisement

ق لیگ کا پی ٹی آئی میں ضم ہونےکا معاملہ:

دوسری جانب پرویز الٰہی نے گزشتہ روز پارٹی ارکان سے مشاورت کے بعد ق لیگ کو باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

بعدازاں اس فیصلے پر چوہدری سجاعت کی جانب سے پرویزالٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکار نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کا پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version