توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے حوالے سے حکومت کا یوٹرن

توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے حوالے سے حکومت کا یوٹرن
توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے اور توشہ خانہ پالیسی میں ترامیم کا معاملہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے توشہ خانہ قواعد میں مجوزہ ترامیم میں معمولی تبدیلیوں کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ واپس ذیلی کمیٹی کو بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا تاہم کچھ دیر بعد ہی اس فیصلے کو تبدیل کر دیا گیا۔
کابینہ نے توشہ خانہ سے حاصل تحائف کی تفصیلات پبلک کرنے کا معاملہ بھی ذیلی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔
اسکے علاوہ وفاقی کابینہ میں بجلی بریک ڈاؤن پر بھی بات کی گئی جس دوران وزیراعظم نے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت دی اور وزراء سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کمروں میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں کام کریں اور جو وزیر اپنی ذمہ داری نہیں نبھا سکتا وہ عہدہ چھوڑ دیں۔
دوسری جانب کابینہ کو توانائی بچت پلان پر عملدرآمد پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News