پوری قوم ون پوائنٹ ایجنڈے پر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، علی محمد خان

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمنٹری افیئر علی محمد خان نے کہا ہے کہ پوری قوم ون پوائنٹ ایجنڈے پر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمنٹری افیئر علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے بھاگیں گے تو غیر جمہوری طاقتیں فائدہ اٹھائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنے مسائل خود حل کریں کسی اور طرف اشارے نہ کریں جبکہ سب سے غلطیاں ہوئی ہیں سب ایک قدم پیچھے ہٹ کر پاکستان کے مسائل کا حل نکالیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہمارا مقصد ایک صاف و شفاف الیکشن ہے، علی محمد خان
ان کا کہنا تھا کہ کل تک ایک دوسرے کو پتھر مارنے والے اچانک گلے مل رہے ہیں کوئی بات تو ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے پی کے اور بلوچستان دہشت گردی کا شکار ہیں جبکہ قومی سلامتی کے اجلاس میں ان صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو بھی نہیں بلایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کی پارٹی ہر حلقے سے جیتے گی، علی محمد خان
سابق وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمنٹری افیئر علی محمد خان نے مزید کہا کہ پوری قوم ون پوائنٹ ایجنڈے پر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News