Advertisement

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر، ن لیگ کا مختلف ناموں پر غور

ن لیگ

پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ ن لیگ کا مشاورتی اجلاس آج طلب

لاہور: پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد صوبے کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن آج نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مختلف ناموں پر غور کرے گی۔

اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے، سابق بیوروکریٹ طارق مسعود کھوسہ اور جسٹس جواد ایس خواجہ کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی قیادت نے سینئر رہنماؤں سے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے مزید نام بھی طلب کر لئے۔

خیال رہے کہ گورنر پنجاب نے قائم مقام وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے خط لکھ رکھا ہے جبکہ حمزہ شہباز اس وقت بیرون ملک میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ اسمبلی تحلیل کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کو 3 دن کے اندر اندر نامزد کرنا ہوگا جبکہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگراں وزیراعلیٰ کو نامزد کریں گے، اگر دونوں میں اختلاف ہو جائے تو اسپیکر فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دے گا۔

Advertisement

مزید پرھیں: اسمبلی کی تحلیل کے بعد پرویزالہیٰ کب تک نگران وزیراعلیٰ کے فرائض سرانجام دینگے؟

کمیٹی 6 رکنی ہوگی جس میں 3 اپوزیشن اور 3 حکومت کے ارکان اسمبلی شامل ہوں گے، کمیٹی 3 روز میں وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے بھجے گئے ناموں میں ایک کا چناؤ کریں گے۔

3  روز میں اگر کمیٹی کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ کر سکی تو پھر معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس جائے گا، جو نام قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نے دیے ہوں گے وہ چیف الیکشن کمشنر بھیجے جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر 2 روز میں ان میں سے کسی ایک کو نگران وزیراعلیٰ نامزد کریں گے۔

ن لیگ کا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب  کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے مشاورت ہوگی جبکہ مریم نواز شریف کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے۔

Advertisement

اس کے علاوہ اجلاس میں انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائے گی اور ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ اجلاس کی تاریخ اور مقام کا تعین ایک دو دن میں کرلیا جائے گا جس میں میاں نواز شریف اور مریم نواز لندن سے بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version