آئندہ 3 سے 4 گھنٹوں میں کراچی کے بیشتر حصوں میں بجلی کی بحالی کا امکان ہے، کے الیکٹرک

معاشی حالات کی وجہ سے بجلی کی مفت فراہمی ممکن نہیں، ترجمان کے الیکٹرک
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سے 4 گھنٹوں میں کراچی کے بیشتر حصوں میں بجلی کی بحالی کا امکان ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کا نظام مستحکم ہے اور براہ راست بحالی کے عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے، حساس تنصیبات پر بجلی پہنچانا اولین ترجیح ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ نظام کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے بحالی کا عمل بتدریج کیا جا رہا ہے اور آئندہ 3 سے 4 گھنٹوں میں کراچی کے بیشتر حصوں میں بجلی کی بحالی کا امکان ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی بحالی کے لیے این ٹی ڈی سی سے رابطے میں ہیں۔
Advertisementکراچی پاور اپڈیٹ 4 بروز 23 جنوری 2023
کےالیکٹرک کا نظام مستحکم ہے اور براہ راست بحالی کے عمل کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
حساس تنصیبات پر بجلی پہنچانا اولین ترجیح ہے۔
نظام کے استحکام برقرار رکھنے کے لیے بحالی کا عمل بتدریج کیا جارہا ہے۔ ترجمان کےالیکٹرک
(1/2)
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) January 23, 2023
آئندہ 3 سے 4 گھنٹوں میں کراچی کے بشتر حصوں میں بجلی کی بحالی کا امکان ہے۔
نیشنل گرڈ سے بجلی کی بحالی کے لیے این ٹی ڈی سی سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان کےالیکٹرک
(2/2)
— Imran Rana, Spokesperson, K-Electric (@imranrana21) January 23, 2023
ضرور پڑھیں؛ پاور بریک ڈاؤن، وزیر توانائی کی مکمل بحال کیلیے 10 بجے کی ڈیڈلائن
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News