Advertisement

حملہ آور کا نشانہ پولیس اہلکار تھے، رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے میں حملہ آور کا نشانہ پولیس اہلکار تھے۔

رانا ثناء اللہ نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور کا نشانہ پولیس اہلکار تھے، دہشتگردوں کے خلاف ہر سطح پر کارروائیاں ہورہی ہیں تاہم پشاور میں پولیس دہشتگردوں سے بہادری سے مقابلہ کررہی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پشاور حملے کو سیکیورٹی ناکامی نہیں کہا جاسکتا، پشاور پولیس دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور؛ پولیس لائن مسجد میں دھماکا، 17 نمازی شہید، 100سے زائد افراد زخمی

Advertisement

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صوابی آپریشن پر حساس معلومات منظرعام پر نہیں لاسکتے، دہشتگردی پر منفی تبصرے سے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عوام اور سیکیورٹی اہلکار متحد ہوکر دہشتگردی ناکام بنائیں گے، دہشتگردوں کی جانب سے تھریٹس موجود ہیں۔

وزیر داخلہ کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ نمازیوں پر دہشت گرد حملے کی جتنی زیادہ مذمت کی جائے اتنی کم ہے، نمازیوں پر دشت گرد حملہ ایک سفاکانہ اور بذدلانہ فعل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس لائنز مسجد واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، وفاقی ادارے خیبر پختونخوا حکومت کی مکمل معاونت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور دھماکا، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، خون کے عطیات کی اپیل

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں، پوری قوم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں، اپنے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ دہشتگردی کو شکست فاش دیں گے، ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version