پی ڈی ایم کو نئے چیلنجز دیں گے، فواد چوہدری

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیے گئے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو نئے چیلنجز دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کے پی ہاؤس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔
فواد چوہدری کی گفتگو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کو نئے چیلنجز دیں گے، ویسے ہی حکومت کی بس ہوئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایک دو دھکے اور ہی لگنے ہیں، یہ دیوار گرنے والی ہے۔
زرتاج گل کی گفتگو
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کے لیے تیار ہیں، انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان ہی بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے کوئی لندن بھاگا ہوا ہے، کوئی لنڈے کی ہیروئن ہے، اگر آپ نے بلدیات، جنرل الیکشن سے بھاگنا ہے تو پی ڈی ایم سیاست چھوڑ دے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی سے رابطے، اعتماد کے ووٹ میں حمایت کے وعدے
زرتاج گل نے مزید کہا کہ کوئی چورن بیچے کوئی کاروبار کرلے، سیاست آپ کے بس کا کام نہیں، ایم این ایز تیار ہیں، ایم این ایز پہلے سے ہی استعفیٰ دے چکے تھے۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا کہ آج فیصلہ ہوجائے گا کہ قومی اسمبلی میں اگلا لائحہ عمل کیا بنانا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی قومی اسمبلی میں ممکنہ واپسی کو روکنے کیلئے ن لیگ متحرک
واضح رہے کہ کے پی ہاؤس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں شرکت کے لئے دیگر رہنما کے پی ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

