Advertisement

الیکشن کمیشن کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت کی استدعا منظور

سندھ ہائیکورٹ

پولیس اہلکارکاقتل؛ ملک سے فرار ملزم کے والدکی فریق بننے کی درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت کی استدعا منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت کے معاملے پر  ایم کیو ایم کی جانب سے فوری درخواست پر سماعت کی استدعا کی گئی تھی جو کہ عدالت نے منظور کر لی ہے۔

الیکشن کمیشن کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی آج ہی سماعت ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز  سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جنید غفار نے ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن کے نامکمل کورم اور اقدامات کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواست کی سماعت سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد ایم کیو ایم ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل کی جانب سے فوری درخواست سے متعلق درخواست دائر کردی گئی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نامکمل ہونے باعث ان کے فیصلے قانونی حیثیت نہیں رکھتے۔

درخواست گزار کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے متعلق بھی الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے، جب نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس وقت کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندے نہیں تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version