وزارت داخلہ کا بلدیاتی انتخابات کیلئے فوج اور رینجرز کی فراہمی سے انکار

وزارت داخلہ کا بلدیاتی انتخابات کیلئے فوج اور رینجرز کی فراہمی سے انکار
وزارت داخلہ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فوج اور رینجرز کی فراہمی سے انکار کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز کے باہر پاک فوج اور رینجرز کی اسٹیٹک تعیناتی کے حوالے سے وزارت داخلہ نے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے خط کا جواب دیا ہے۔
وزارت داخلہ نے جواب میں بتایا ہے کہ 15 جنوری کو حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پاک فوج اور ریجنرز تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی اور یہ معاملہ جی ایچ کیو کے ساتھ اٹھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات، فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال
وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس معاملے پر جی ایچ کیو نے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ پولنگ اسٹیشن پر پہلے درجے یا اسٹیٹک تعیناتی پر پولیس/ مطلوبہ دستے فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے، سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج صرف دوسرے یا تیسرے مرحلے پر بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کی جا سکتی ہے
وزارت داخلہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پہلے ہی 8924 پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس ڈکلیر کیا ہے، وزارت داخلہ اور کسی پولنگ اسٹیشن کو نارمل ڈکلیر نہیں کیا گیا اور اس وقت فوج سرحدوں اور اندرونی سیکیورٹی پر تعینات ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ 2395 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر اسٹیٹک تعیناتی کے لیے 20 ہزار فوج اور رینجرز کو فراہم نہیں کیا جا سکتا ہے، آرمی اور رینجرز بطور دوسرے اور تیسرے درجے تعیناتی کے لیے دستیاب ہوں گی۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اس کا نوٹی فیکشن وزارت داخلہ پہلے ہی کر چکی ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، فول پروف سیکیورٹی کیلئے ای سی پی کا آئی جی سندھ کو خط
خط میں بتایا گیا تھا کہ 15 جنوری کو سندھ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہیں تاہم علاقوں کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور سیاسی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کی جائے ۔
مطالبہ کیا گیا تھا کہ 15 جنوری کو سندھ رینجرز کو دوسرے درجے اور فوج کو تیسرے درجے پر تعینات کیا جائے اور پولنگ اسٹاف کو ار او افس سے بیلٹ پیپرز کی پولنگ اسٹیشن تک ترسیل کے لیے سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔
دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہونا ہے تاہم شہر اور عوم کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خط میں آئی جی سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولنگ عملے اور ووٹرز کی حفاظت کیلۓ جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

