Advertisement

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، مقدمہ درج

ڈکیتی

ہوائی فائرنگ

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 17 میں ڈکیتی کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ سے خاتون کو قتل کردیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق  جوہر چورنگی کے قریب مسلح ملزمان نے کار میں بیٹھی ثناء طارق نامی خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

خاتون کی شناخت ثناء طارق کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اپنے بھائی اور چھوٹے بچے کے ہمراہ میڈیکل اسٹور سے دوا لینے آئی تھی خاتون کا بھائی اور چھوٹا بچہ میڈیکل اسٹور پر تھے جبکہ خاتون اکیلی گاڑی میں بیٹھی تھیں کہ جب ملزمان نے خاتون کو نشانہ بنایا ۔

اس حوالے سے عینی شاہدین کے مطابق ڈاکووں نے دوران ڈکیتی خاتون کو گولی ماری خاتون گاڑی سے نکل کر باہر گرگئی اور ڈاکو فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں ایک اور نوجوان پولیس فائرنگ سے جاں بحق، 3 اہلکار گرفتار

Advertisement

پولیس نے واقعے کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا جو کہ خاتون کے بھائی احسن طارق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

درج مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے پوسٹمارٹم کے متعلق لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر افشاں  کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا تاہم مقتولہ کو جسم کے مختلف حصوں پر دو گولیاں لگی ہیں۔

ڈاکٹر افشاں نے بتایا کہمقتولہ کو ایک گولی گردن اور دوسری پسلی کے نیچے لگی جو کہ قریب سے ماری گئیں ہیں تاہم مقتولہ کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version