Advertisement

حکومت نے توانائی کی بچت کے پلان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کی بچت کے پلان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اپنے وسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہم سب پاکستانیوں کو توانائی کی بچت اوران کا مؤثراور بہتر استعمال یقینی بنانا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج حکومت نے تفصیلی مشاورت سے توانائی کی بچت کے پلان پرعملدرآمد کا آغاز کردیا ہے، ہمیں توانائی بچت پلان کو کامیاب بنانے کیلئے زندگی کے ہر شعبے میں اپنے طرزِ عمل کو بدلنا ہوگا۔

واضح رہے اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کی جانب سے کاروباری مراکز رات 8.30 بجے اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، شہباز شریف

وفاقی کابینہ کی جانب سے توانائی بچت پلان کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت اب کاروبار اور شادی ہالز جلد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ توانائی بچت پلان ملک بھر میں نافذ العمل ہوگا جس سے 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں اسٹریٹ لائٹس50 فیصد آن ہوں گی جس سے 4 ارب کی بچت ہوگی جبکہ غیر مؤثر پنکھے اب فیکٹریوں میں نہیں بنائے جائیں گے اور  یکم فروری 2023 کے بعد پرانے بلب  بھی تیار نہیں کیے جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ایل ای ڈی بلب اورمؤثر آلات استعمال کرینگے اور تمام اداروں میں بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائی جائے گی ۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ گرمیوں میں 29 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں اور سردیوں میں یہی استعمال 12 ہزار میگاواٹ پر آجاتا ہے تاہم بجلی کے استعمال کو کم کرنے کے پروگرام پر عمل کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 12ہزار میگاواٹ صرف پنکھوں کی کھپت ہے جس کی پیش نظر بجلی سے چلنے والےغیر معیاری پنکھوں پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گیزر میں کونیکل بیفرز کا استعمال لازمی قرار دیدیا گیا ہے، اس آلے سے گیس کا استعمال کم ہوگا اور 92ارب کی بچت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version