Advertisement

وزیراعظم کی بھارت کو تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت کو تنازعات کے حل کے لئے مذاکرات کی پیشکش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیادت نریندرمودی کوواضح پیغام ہے کہ آئیں،بیٹھیں اورسنجیدہ مذاکرات کریں تاکہ تنازعات حل ہوں اور سئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے اگرچہ ہم اپنی مرضی سے ایک دوسرے کے ہمسائے نہیں ہیں لیکن ایسا ہے تو اب یہ ہم پر ہے کہ ہم امن سے رہیں اور ترقی کریں یا پھر جھگڑتے رہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان 3 جنگیں لڑی گئیں ہیں، جس سے غربت اور بےروزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا کیونکہ ایک دوسرے کیساتھ لڑنے سے وسائل ضائع ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی خدمت کرنے والوں نے مشکل کے باوجود انسانیت کی مدد کی، وزیراعظم

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں لیکن مسائل اور تنازعات کا حل بنیادی شرط ہے جس کے لئے بھارتی قیادت اور بھارتی وزیراعظم کو مذاکرات کے لئے میرا واضح پیغام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہر روز انسانی حقوق کے خلاف ورزیاں جاری ہیں جس پر ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت اگست 2019 کےاقدامات واپس لے ۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو معاشی چیلنجزکا سامنا ہے اور اس سلسلے میں برادر ملکوں کی امداد کو تجارت میں بدلنا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک نے پاکستان کی معاشی مسائل سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یواےای کادورہ کامیاب رہا جو  میرا اور لاکھوں پاکستانیوں کادوسراگھرہے اور معاشی لحاظ سے بھی یواےای سےتعلقات اہم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب ہمارا دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی وزیراعظم کا شکریہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version