Advertisement

کوئٹہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

ٹریفک حادثہ

کوئٹہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

تیز رفتاری کے باعث کوئٹہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ کوئٹہ کے ضلع مسلم باغ کی تحصیل خانوزئی کے قریب گوال کے علاقے میں گیس ٹینکر ٹرالر اور تیز رفتار گاڑی کے مابین تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ خانوزئی کے قریب گیس ٹینکر ٹرالر اور گاڑی میں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی مختیار حسین سمیت انکی اہلیہ اور بیٹا بیٹی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی ایس پی مختیار حسین بلوچستان کانسٹیبلری کے ونگ کمانڈر لورالائی تعینات تھے، جن کا تعلق تونسہ شریف سے تھا۔

Advertisement

قلعہ سیف اللہ؛ ٹریفک حادثہ میں7 افراد جاں بحق، 25 زخمی

 چند روز قبل بھی قلعہ سیف اللہ میں بس اور گاڑی میں تصادم  ہونے سے7 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واقعہ اتوارکی شب بلوچستان کےعلاقے قلعہ سیف اللہ میں بس اورگاڑی میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات میں المناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

Advertisement

لیویز فورس کے مطابق قلعہ سیف اللہ، این 50  ہائی وے  توروسکی کے مقام پر بس اور گاڑی میں ٹکر ہوگئی جس میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ابتدائی طور پر 7 افراد  موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد دی گئی جن میں سے تین کی حالت  تشویشناک بتائی جارہی تھی، علاوہ ازیں زیادہ زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version