Advertisement

پنجاب اسمبلی کے آزاد امیدوار کا بھی پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

اعتماد کا ووٹ

اعتماد کا ووٹ

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کے آزاد امیدوار نے بھی پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ایم پی اے بلال وڑائچ کی ملاقات ہوئی جس میں بلال وڑائچ کی جانب سے تحریک انصاف کے وژن کی تائید اور وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔

ملاقات میں مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری اور سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ آج زمان پارک میں پنجاب اسمبلی کے آزاد ممبر بلال وڑائچ نے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی، آزاد ایم پی اے بلال وڑائچ اس سے قبل حمزہ شہباز کے کیمپ میں موجود تھے اور انکو ووٹ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ بلال وڑائچ نے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے وژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، بلال وڑائچ چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ بھی دیں گے۔

مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وڑائچ فیملی بہت جلد تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر رہی ہے، بلال وڑائچ کے آنے سے پنجاب اسمبلی میں ہمارے مزید 1 ووٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اس موقع پر آزاد ممبر صوبائی اسمبلی بلال وڑائچ نے تحریک انصاف کے نظریے پر عمل پیرا ہونے کا عزم بھی کیا۔

بلال وڑائچ نے کہا کہ میرے لئے خوش آئند بات ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں، انشاءاللہ عمران خان کے وژن کے مطابق سیاست کریں گے۔

 ایم پی اے بلال وڑائچ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی تمام قیادت کا خوش آمدید کہنے پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں، تحریک انصاف کے نظریے کو اپناتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کو ہی ووٹ دوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version