Advertisement

نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی، ن لیگ کا پرویزالہیٰ سے مشاورت کا فیصلہ

ن لیگ

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے ن لیگ کی تیاریوں کا آغاز

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں  پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور کیا گیا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے مختلف ناموں پر مشاورت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے لئے مشاورتی عمل کا حصہ بنے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بیرون ملک ہونے کے باعث مشاورت کے لئے اپنا نمائندہ مقرر کرینگے اور انکا نمائندہ نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں سے پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن نے شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں کو اتحادیوں سے مشاورت تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم، امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور پارلیمانی بورڈ کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی۔

Advertisement

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس کے دوران فعال، متحرک اور مخلص کارکنوں کو آگے لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں شرکت کیلئے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ ماڈل ٹاؤن وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے۔

اس کے علاوہ اسحاق ڈار، احسن اقبال، ملک احمد خان اور عطاء تارڑ بھی ماڈل ٹاؤن اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے تھے۔

حمزہ شہباز کی فوری وطن واپسی پھر تاخیر کا شکار

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی فوری وطن واپسی پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے، حمزہ شہباز 26 جنوری کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز کی بیٹی کا چیک آپ مکمل ہوگیا، انہوں نے اپنی والدہ کی ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے باعث وطن واپسی ملتوی کی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نصرت شہباز کے ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں بیڈ ریسٹ تجویز کیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ 13 دسمبر کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version