Advertisement

اعتماد کا ووٹ لازمی لینا ہوگا، وزیر اعلیٰ مزید نہیں بھاگ سکتے، عطا تارڑ

عطا تارڑ

اعتماد کا ووٹ لازمی لینا ہوگا، وزیراعلیٰ مزید نہیں بھاگ سکتے، عطا تارڑ

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی  عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لازمی لینا ہوگا، وزیراعلیٰ مزید نہیں بھاگ سکتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ  لینے سے بھاگ نہیں سکتے، انکو 186 ووٹ لینے ہونگے۔

اطلاعات ہیں وزیر اعلیٰ بیرون ملک بیٹے کے پاس جانا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب بیرون ملک بیٹے کے پاس جانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ باہر جانے سے گریز کریں، ہمیں اچھا نہیں لگتا وزیراعلیٰ کا نام نو فلائی لسٹ میں آئے، وزیراعلیٰ کی فیملی کا نام نو فلائی لسٹ میں ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پرویزالہٰی کے وکیل کے پاس کوئی قانونی دلائل نہیں، گورنر کو حق ہے وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں۔

پرویز الہیٰ ووٹ لو یا گھر جاؤ

Advertisement

لیگی رہنما نے کہا کہ جب گورنر نے کہہ دیا ہے گورنر کو ایوان میں غلط ثابت کریں، 186 ممبران کی حمایت لیں اور گورنر کو غلط ثابت کریں، اعتماد فلور میں 186 ممبرز کی حمایت سے ہی ثابت کرنا ہوگا، ووٹ لازمی لینے ہوں گے، وزیراعلیٰ مزید نہیں بھاگ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ اعتماد کے ووٹ میں شکست کھائیں گے، عطا تارڑ

انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ نے لی، پرویز الہیٰ ووٹ لو یا گھر جاؤ، ای سی ایل میں پرویز الہیٰ کا نام ڈالنے کی تجویز زیر غور ہے۔

رانا مشہود کی گفتگو

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ نہ لینے پر قانون اور آئین میں کوئی گنجائش نہیں، اسوقت پنجاب کا کوئی سی ایم نہیں ہے، اگر انکے پاس ووٹ ہوتے تو لے لیتے، انکو بھی پتہ ہے کہ ووٹ نہیں ہے۔

عدالتی وزیر اعلیٰ آج نہیں رہے گا

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 17 دن میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا، 21 21 بل ایک دن میں پیش کیے گئے، پنجاب کی عوام بھوک سے بلک رہی ہے اور مونس الہیٰ باہر پیسہ جمع کروانے گیا ہے۔

Advertisement

رانا مشہود نے مزید کہا کہ ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ فیصلہ آج کے دن ہی ہو، عدالتی وزیر اعلیٰ آج نہیں رہے گا، ری الیکشن ہوگا، پنجاب میں سی ایم ن لیگ کا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version