پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی ڈی نوٹیفائی

پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل
پاکستان تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا #ECP #BOLNews pic.twitter.com/GjVmRG7yBf
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) January 25, 2023
الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے بھجوائے گئے استعفعوں کے بعد ڈی نوٹیفائی کیا ہے جس کے بعد 43 قومی اسمبلی ممبران کی سیٹیں خالی قرار دے دیں گئیں ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 43 ارکان کے استعفے منظور کر کے الیکشن میں کو بھجوا یے گئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفے منظور کئے گئے تھے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظور کر کے الیکشن میں کو بھجوا دیئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے 44 اراکین قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

