Advertisement

بلنگ بہتر ہونے سے بجلی فراہمی میں مزید اضافہ کیا جائے گا، خرم دستگیر

خرم دستگیر

خرم دستگیر کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بلنگ بہتر ہونے سے بجلی فراہمی میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے عمائدین نے وزیر اعظم کو کہا تھا کہ انہیں بجلی کی فراہمی کم ہے جبکہ اپر چترال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا تھا اور وزیراعظم کی ہدایت پر آج اپر چترال کے لوگوں سے مشترکہ اجلاس بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ چترال کی بجلی کی فراہمی میں بلنگ کے بعد اضافہ ہوگا اور یکم فروری سے اپر چترال کو بھی لوئر چترال کی طرح بجلی فراہم ہوگی جبکہ آج اس حوالے سے اپر چترال عمائدین سے معاہدہ بھی کیا جس میں گورنر بطور گواہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اگلے تین سالوں میں ہم بجلی سولر سے فراہم کرینگے، خرم دستگیر

ان کا کہنا تھا کہ واجبات کے حوالے سے بھی ایک مہینہ میں رپورٹ مرتب ہوگی جبکہ اگلے 48 گھنٹے میں اپر چترال میں بجلی کی فراہمی شروع ہوگی۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت عرصے سے یہ مسئلہ تاخیر کا شکار تھا، معاہدے پر پورا عملدرآمد کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر نے مزید کہا کہ بلنگ بہتر ہونے سے بجلی فراہمی میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version