نتائج میں تاخیر، پی ٹی آئی کارکنان کا ویسٹ آفس کے باہر دھرنا

نتائج میں تاخیر، پی ٹی آئی کارکنان کا ویسٹ آفس کے باہر دھرنا
بلدیاتی الیکشن کے نتائج اب تک سست روی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کا پارہ لبریز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آر او ویسٹ آفس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد مختلف علاقوں سے ڈی سی ویسٹ کے دفتر کے باہر جمع ہوگئی ہے جبکہ ڈی آر او ویسٹ آفس کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے نتائج سست روی کا شکار
پی ٹی آئی کارکنان کا پارہ ہائی
کارکنان نے DRO آفس کا گھیراؤ کرلیا #BOLNews #PTIProtest pic.twitter.com/2f8OYcpWkg— BOL Network (@BOLNETWORK) January 15, 2023
پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی کارکنان کو ڈی سی آفس کے گیٹ پر روک لیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے الزام لگایا ہے کہ پولیس زرداری قورس بنی ہوئی ہے۔
پولیس کی جانب سے ڈی آر او آفس میں میڈیا کو بھی داخل ہونے سے روکا جارہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میڈیا کو داخلہ دینے کے احکامات نہیں ملے ہیں، ڈی آر او ویسٹ آفس کے اندر صرف بلیٹس پیپرز اور باکسز لیکر آنے والوں کو جانے دیا جارہا ہے۔
ایم پی اے سعید افریدی
دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان کے ڈپٹی کمشنر ویسٹ ڈی ار او آفس کے باہر احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کراچی ریجن کے جنرل سکریٹری و ایم پی اے سعید افریدی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج تاخیر کا شکار
ایم پی اے سعید افریدی نے مزید کہا کہ ڈی سی ضلع غربی کی جانب 20 منٹ بعد ملاقات کا کہا گیا ہے، ڈی سی ویسٹ سے ملاقات کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی گفتگو
رات گئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے آر اوز کے دفتر پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک گھمبیر معاملے ہے، ایک یوی کا رزلٹ بنانے میں وقت لگتا ہے، ہر یوسی کے 4 وارڈز ہیں اور اوسط 20 پولنگ اسٹیشنز ہیں، ایک بھی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ نہ آئے تو یوی کا نتیجہ مکمل نہیں ہوتا۔
اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ ہر آر او کے پاس تقریباً5 یوسیز ہیں اس لئے نتائج میں وقت لگ رہا ہے، کراچی کمپیوٹر اپیکسل پر رزلٹ بن رہا ہے، ان انتخابات میں آرٹی ایس سسٹم نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News