Advertisement

اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی، پرویزالٰہی

چوہدری پرویز الٰہی

پرویزالٰہی کی نظربندی کے خلاف درخواست 16اگست کوسماعت کےلیے مقرر

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال کی ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے غیر جانبدار شخصیات کے نام نگران وزیراعلیٰ کے لئے پیش کئے جبکہ اپوزیشن نے جانبدار شخصیات کے نام دے کر مذاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر بھی سیاست چمکانے کی کوشش کی ہے لیکن اپوزیشن نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے جو چاہتی ہے وہ خواب پورا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہم نے ہمیشہ عوام کے مفاد کو ترجیح دی ہے، چودھری پرویزالٰہی

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچ جائے گی اور راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت پر مشتمل کمیٹی کھلے دل کے ساتھ مذاکرات بھی کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے جلد ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ نگران وزیراعلیٰ وہ آئے گا جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version