Advertisement

ملک کی معاشی صورتحال کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی جدوجہد کامیاب ہونے والی ہے، الیکشن قریب سے دیکھ رہے ہیں، قوم انتخابات کی تیاری کرے، لٹیرے جلد گھروں کو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں یکسوئی دکھائی نہیں دے رہی جبکہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی سمتیں بھی مختلف ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی مخالفت میں بننے والا 13 جماعتوں کا اتحاد اختتام کی طرف بڑھتا نظر آرہا ہے،حکومتی اتحادیوں کے تحفظات اور بیانات واضح ہورہے ہیں جبکہ پہلے کہا تھا غیر فطری اتحاد جلد انجام کو پہنچے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا وفاق میں پی ڈی ایم لٹیروں کی حکومت ہے، حکمرانوں کے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے، حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ معاشی حالات بھی بے قابو ہوچکے ہیں اور دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، ڈالر بے قابو ہوچکا ہے، روپے کی قدر روز بروز گر رہی ہے، سیاسی شعبدہ باز عوام کو دھوکا دے رہے ہیں اور حکومت عوام کا سامنا کرنے کو تیار نہیں ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت کو ملک بچانے کیلئے فوری انتخابات کروانے ہونگے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کے آگے بڑھنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عوام کی طاقت سے تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنائے گی اور حکومت میں آنے کے بعد قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا سخت احتساب کریں گے، قومی دولت پر جس نے بھی ڈاکہ ڈالا اسے حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مار کر عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا گیا، عمران خان کیخلاف سازشیں کی گئیں اور انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی جبکہ امپورٹڈ حکمرانوں کی کارکردگی کی بدولت حکمرانوں کی مقبولیت میں کمی اور عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اپنی نظر آتی شکست دیکھ کر یہ لوگ الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں جبکہ ملک بچانے کیلئے فوری اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، 70 سال اقتدار پر رہنے والے افراد ساڑھے تین سال اقتدار میں رہنے والوں سے حساب کس طرح مانگ سکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی بحران کے ذمہ دار پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں، اپنی نااہلیت اور ناکامی کا ملبہ تحریک انصاف پر ڈال کر موجودہ ملکی حالات سے بری الزامہ نہیں ہوسکتے جبکہ ملکی معیشت کی ناکامی کے حوالے سے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور موجودہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ایک دوسرے پر الزامات قوم کے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم ملک میں انتشار کی سیاست کر رہی ہے، شاہ محمود قریشی

 ان کا کہنا تھا کہ  دونوں شخصیات کا تعلق ن لیگ سے ہے اور دونوں شخصیات معاشی بحران کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں، ن لیگی قیادت تحریک انصاف کو معاشی بحران کا ذمہ دار کیسے قرار دے سکتی ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ لیگ کی قیادت کو پہلے اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے بیانات کا مطالعہ کرنا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version