اعظم سواتی کا خواجہ آصف کو عمران خان کی گرفتاری کا چیلنج

اعظم سواتی کا خواجہ آصف کو عمران خان کی گرفتاری کا چیلنج
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ان کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے لاہور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معشیت ختم، اخلاقیات ختم، مگر پاکستان کے لوگ جاگ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کس کرب سے گزرا، مگر ان میں اخلاقی جرات نہیں، فاشسٹ حکومت اتنی ذلت سے حکومت سے الگ کیے جائیں گے۔
فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، الیکشن کمیشن نے جس طرح اسکو گرفتار کرایا، الیکشن کمیشن کے لیے شرم کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد؛ فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سینیٹر اعظم سواتی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک بےہودہ کیس بنایا، اس حکومت میں بڑوں کا ادب بھی ختم ہوگیا ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی کا عدلیہ کے اداروں سے استعفے کا مطالبہ
چند روز قبل اعظم سواتی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت ملک کا واحد حل الیکشن ہیں، ملک کے سارے ادارے ختم ہوتے جارہے ہیں، عدلیہ کے اداروں کو کہتا ہوں کہ استعفیٰ دے دیں۔
پارلیمنٹ کا خانہ خراب ہوچکا ہے
انہوں نے کہا کہ ملک کے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ ہوا پھر بھی سزا کاٹا رہا، ارشد شریف شہید ہوا کوئی انصاف نہیں ملا، اعظم سواتی موت سے ڈرنے والا نہیں، آپکی عدالتوں میں انصاف نہیں ہے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا بھی خانہ خراب ہوچکا ہے، محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ بنایا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تمام پی ٹی آئی کے کارکنان گھر گھر الیکشن کی کمپین کریں، 90دن میں جنرل الیکشن ہونے جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آج قانون کی حکمرانی کی ضرورت ہے، اعظم سواتی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

