Advertisement

شہداء کیلئے جلد پیکج کا اعلان کیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ کے پی

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

شہداء کیلئے جلد پیکج کا اعلان کیا جائے گا، نگران وزیراعلیٰ کے پی

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ پشاور مسجد دھماکے میں شہید ہونے والے شہداء کے لئے جلد پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ کے پی محمد اعظم خان نے پشاور میں دھماکے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایسے موقع پر ملنا دکھ کی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ میں تھا، وزیراعظم کو بتا رہا تھا کہ صوبے میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے فنڈز ریلیز کریں۔

صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی

اعظم خان نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، واقعے کے زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضوں کی ادائیگی کے لئے سمری تیار ہے، پولیس لائنز دھماکے میں 95 شہید جبکہ 221 افراد زخمی ہوئے، یہ ہمارے لیے بڑا صدمہ ہے، عوام حوصلہ بلند رکھیں، انشاء اللہ حالات معمول پر آئیں گے۔

Advertisement

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدقسمتی سے صوبے میں اس طرح واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں،  صوبے کے عوام نے ماضی میں بھی ایسے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ شہداء اور غازیوں کو پوری سپورٹ دیں گے، آئی جی صاحب سے کہا ہے جو مدد ضرورت ہو وہ صوبائی حکومت دے گی۔

الیکشن کے ساتھ دھماکے کا کوئی تعلق نہیں

اعظم خان نے کہا کہ الیکشن کے ساتھ دھماکے کا کوئی تعلق نہیں، الیکشن کے اعلان سے قبل ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں واقعات رونما ہوئے۔ حالات پورے ریجن میں خراب ہے مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

نگران وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ میرے چھوٹے بھائی عباس خان پولیس میں تھے، سروس میں بھی پولیس کے ساتھ قریبی تعلق رہا ہے اس طرح کے واقعات سے پولیس کا مورال پست نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version