ملک کی خدمت کرنے والوں نے مشکل کے باوجود انسانیت کی مدد کی، وزیراعظم

ملک کی خدمت کرنے والوں نے مشکل کے باوجود انسانیت کی مدد کی، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی خدمت کرنے والوں نے مشکل کے باوجود انسانیت کی مدد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے پروبیشنری آفیسرز کے 45ویں خصوصی تربیتی پروگرام کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کو چیلنجز سے نکالنے کے لیے سخت محنت کریں۔
وزیراعظم نے اپنے تربیتی دور میں سیلاب زدہ علاقوں میں نئے سرکاری ملازمین کی جانب سے انسانیت کی خدمت کو سراہا اور کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی وزیراعظم کا شکریہ
وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمین اچھی طرح سے قوم کی خدمت کر سکتے ہیں، اگر انہیں کام کرنے کا سازگار ماحول فراہم کیا جائے اور ان کی خدمات کو درست طریقے سے تسلیم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے بلوچستان سمیت کئی سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور سرکاری ملازمین نے انسانیت کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ نئے تربیت یافتہ افسران پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے ویژن کے مطابق بنائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مشکل وقت کا سامنا ہے جس پر ہم جلد اس پر قابو پالیں گے، عملی میدان میں ہر قسم کے چیلنجز آئیں گے بس ان سے نمٹنے کا ہنر ہونا چاہیئے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے حالیہ دورے کے دوران ہماری برادر ریاست متحدہ عرب امارات سے مالی ریلیف ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر عالمی برادری کو کرپشن کا خدشہ ہوتا تو 10 ارب ڈالر نہیں ملتے، وزیراعظم
انہوں نے مشکل وقت میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لئے سپہ سالار کے کردار کو اہم قرار دیا اور کہا کہ سپہ سالار کے دورہ سعودی عرب و امارات نے پاکستان کی معاشی مشکلات دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News