آرمی چیف کی اماراتی صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر اتفاق

آرمی چیف کی اماراتی صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر اتفاق
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کا شاہی محل میں استقبال کیا۔
صبح 8 بجے کی ہیڈلائنز – 8 جنوری 2023#BOLNews #Headlines #ImranKhan pic.twitter.com/Z5KtZ16D0Q
— BOL Network (@BOLNETWORK) January 10, 2023
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور متحدہ عرب امارت کے صدر شیخ محمد زاید کے درمیان قصر الشاطی پیلس میں ملاقات ہوئی جس میں شیخ محمد نے جنرل عاصم منیر کو پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر تقرری پر مبارکباد پیش کی اور ان کے ملک اور عوام کی خدمت کے لیے ان کی نئی ذمہ داریوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
ملاقات کے دوران پاکستانی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بھی صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زید النہیان کو مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دفاعی اور عسکری امور میں تعاون کے تعلقات اور مشترکہ کام کے ساتھ ساتھ دونوں دوست ممالک کے مشترکہ مفادات کے لیے انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
خیال رہے کہ ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیر شیخ طہنون بن زید النہیان نے بھی شرکت کی جبکہ شیخ منصور بن زید النہیان، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر، شیخ حمدان بن محمد بن زید النہیان، شیخ محمد بن حمد بن تہنون النہیان، صدارتی عدالت کی وزارت میں خصوصی امور کے مشیر، علی محمد حماد الشمسی، سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سیکرٹری جنرل اور اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل انجینئر عیسی سیف محمد المزروعی متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ
Advertisement
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان کی مسلح افواج کی کمان سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔
اس حوالے سے ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ آرمی چیف 4 جنوری سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ آرمی چیف دونوں برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور دوطرفہ تعلقات سلامتی سے متعلق موضوعات پر مرکوز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

