کراچی بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی کا بھرپور سیاسی قوت سے میدان میں اترنے کا فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ، بلدیاتی الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور سیاسی قوت سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریک انصاف نے انتخابی مہم کی حکمت علمی فائنل کرلی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی امیدواروں کا کنونش ہوگا، جس میں عمران خان خطاب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چھ سات اور آٹھ جنوری کو شہر کے پچیس مختلف علاقوں میں میگا عوامی رابطہ کیمپ لگائے جائیں گے اور انتخابات سے قبل پی ٹی آئی وومن کنونشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ انتخابی مہم میں تحریک انصاف کی جانب سے شہر میں بڑا جلسہ کرنے پر بھی غور جاری ہے۔
کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حیدرآباد میں بھی 15 جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے
اسکے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی سندھ کو بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے اور سیکریٹری داخلہ کو بھی سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کا تفصیلی فیصلہ جاری
الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا تھا جو کہ10 صفحات پر مشتمل تھا۔
جاری کردہ فیصلے کے مطابق شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے اور الیکشن ایکٹ کے تحت 120 دن لے اندر بلدیاتی انتخابات کرانا ضروری ہیں۔
فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی مدت 30 اگست 2020 کو مکمل ہوئی، تھی تاہم مختلف وجوہات کی بناء پر سندھ میں بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 2 ماہ کے اندر کرانے کا تحریری فیصلہ جاری
الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ سندھ میں مردم شماری کے نتائج 6 مئی 2021 کو جاری کیے گئے جبکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 26 جون 2022 کو مکمل ہوا تھا اور سیلاب اور سیکیورٹی کے باعث بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہوا ۔
فیصلے مزید بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہر ممکن کی کوشش کی لیکن سندھ حکومت کے تاخیری حربوں کے باعث سندھ میں بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے تاہم سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے چکی ہیں اس لئے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کا حکم دیا جاتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے فیصلے میں واضح کیا کہ سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے انتظامات مکمل کریں اور ساتھ ہی وزارت داخلہ کو دیگر قانون نافذ کرنے قالے اداروں سے اہلکار فراہم کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News