Advertisement

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا

شیخ رشید

لال حویلی میں سیل کیے جانے والے سات یونٹس کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج 

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی  کو سیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی کی جانب سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کیا گیا ہے۔

Advertisement

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچ گئے اور ایف آئی اے کی نفری بھی لال حویلی پہنچ گئی تھی۔ لال حویلی سیل آپریشن میں وقف املاک کو ایف آئی اے کی مدد بھی حاصل ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے بتایا کہ شیخ رشید اور انکے بھائی شیخ صدیق لال حویلی سمیت وقف املاک کی سات اراضی یونِٹس پر غیر قانونی قابض ہیں۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور انکے بھائی شیخ صدیق کو متعدد نوٹسز بھیجے گئے ہیں، جس کے بعد بھی یہ کوئی ریکارڈ یا مستند دستاویز پیش نہیں کرسکے۔

آصف خان نے مزید کہا کہ عدالت بھی سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی حکم امتناع کے درخواست خارج کرچکا ہے۔

لال حویلی سیل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی لال حویلی سیل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

Advertisement

متروکہ وقف املاک اور ایف آئی اے اور پولیس کو دس چھوٹی اور کچھ بڑی گاڑیوں میں لال حویلی آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی قیادت میں لال حویلی کو چاروں اطراف سے گھیر لیا گیا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: لال حویلی کا معاملہ، وکیلِ درخواستگزارکوہرصورت بحث کیلئے پیش ہونے کا حکم

واضح رہے کہ وقف املاک نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او اور ڈائریکٹر ایف آئی کو معاونت کیلئے پہلے ہی خطوط ارسال کیے تھے۔

اس کے علاوہ تیس جنوری کو لال حویلی آپریشن کیلئے ضلعی انتظامیہ پولیس اور ایف آئی اے سے مدد طلب کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ راولپنڈی کے لال حویلی کے خلاف کارروائی کو ماتحت عدالت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چیلنج کر رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version