اس ملک میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو رہی ہے، حماد اظہر

اس ملک میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو رہی ہے، حماد اظہر
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ اس ملک میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضروری ہے کہ ایک لسٹ جاری کردی جائے جس میں بتایا جائے کہ کس کس کی توہین کرنا جرم میں شامل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت میں تو اس ملک میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے کےعلاوہ اب کوئی آپشن نہیں، حماد اظہر
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائیگا ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کے متعلق اپنے خایالات کا اظہار کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ کے وزیراعلیٰ بننے سے مسائل حل ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی نے لاہور کی تاریخ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں تاہم ملک کے معاشی مسائل حل کرنے کیلئےانتخابات کرانے ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 بلین ڈالر رہ گئے ہیں، 8 ارب ڈالر کے فنڈز ملنے سے معاشی مسائل حل نہیں ہونگے جبکہ اس میں سے بیشتر رقم پہلے سے منظور شدہ قرضہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، حماد اظہر
خیال ر ہے کہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ ا اور اس موقع پر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، اراکین اسمبلی۔ سیاستدان، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی منگتی حکومت بن گئی ہے، انہوں نے قسم کھائی ہے اپنے پیسے نہیں لگانے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف کے ساتھ 20سال گزارے، شہباز شریف شروع سے ہی دو نمبر آدمی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سچے اور ایماندار لیڈر ہیں، عمران خان جیسا سچا اور کھرا لیڈر آپ کو نہیں ملنا، عمران خان عوام کی بہتری کیلئے سب کچھ کررہا ہے، عوام کی بہتری کے لئے عمران خان ہر خطرہ مول لے رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

