Advertisement

تعلیم نوجوانوں کے روشن مستقبل کا واحد راستہ ہے، گورنر خیبر پختونخوا

تعلیم

تعلیم نوجوانوں کے روشن مستقبل کا واحد راستہ ہے، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ تعلیم نوجوانوں کے روشن مستقبل کا واحد راستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ پورے صوبے میں باچا خان یونیورسٹی کی کارکردگی بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ باچا خان بابا خود ایک عظیم شخصیت تھے، انہوں نے پوری دنیا کو عدم تشدد کا فلسفہ دیا تاہم فارغ آلتحصیل طلباء پورے ملک میں عدم تشدد کے فلسفے کا پرچار کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اندر برداشت کا مادہ پیدا کرنا ہوگا،اخلاق اور تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے شائستگی کو فروغ دینا ہوگا۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بچوں کو پڑھانے والدین پر بوجھ زیادہ ہوتا ہے تاہم اس یونیورسٹی کو آئندہ سمسٹر ز کی فیس کم کرنا چاہئیے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: فنی تعلیم کے فروغ سے خواتین کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، تنویر الیاس

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ فیسز میں کم از کم سو میلین کمی کی جائے اور ہم اپنی طرف سے بھر پور مالی مدد کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے ثمرات سے کافی طلبا و طالبات مستفید ہو رہے ہیں  تاہم نئی کیمپس بہت جلد تعمیر ہوگی اور زیر تعمیر کیمپس بہت جلد نئی یونیورسٹی میں تبدیل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی سیکورٹی کیلئے ایف سی پلاٹون جلد فراہم کرینگے اور نئے کیمپس کی تعمیر کیلئے مالی مشکلات حل کرینگے۔

خیال رہے کہ کانووکیشن میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور 2011 اے لیکر 2020 تک فارغ ہونے والےطلباء و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں ۔

تقریب میں کل 525 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کئیے گئ جبکہ 62 طلباء کو گولڈ مڈلز دئیے گئے اور پی ایچ ڈیز کے سات طلباء کو بھی ڈگریاں دی گئیں۔

Advertisement

اس موقع پر حاجی غلام علی ڈگریاں لینے والے طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور انتظامی و تدریسی عملے کو خراج تحسین پیش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version