Advertisement

وزیراعظم اور محسن نقوی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  • فہد
  • شيئر

وزیراعظم

وزیراعظم اور محسن نقوی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی کی وزیر اعظم  شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں وزیر اعظم نے محسن نقوی کو یقین دہانی کروائی کہ وفاقی حکومت پوری طرح آپ کے ساتھ ہے بلا خوف اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کے الزامات اور تنقید کی پرواہ نہ کریں، نظر انداز کریں۔ صاف شفاف انتخابات میں وفاقی حکومت الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کی بھرپور مدد کرے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملاقات میں یقین دہانی کروائی کہ صوبے میں امن وامان کی بہتری کے لیے مکمل تعاون کریں گے۔ کسی بھی غلط کام پر ایکشن لینا آپ کا اختیار ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ملاقات میں کہا کہ جو اعتماد مجھ پر کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، اپنی آئینی ذمہ داری سے باہر نہیں نکلوں گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement

وزیر اعظم سے محسن نقوی کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے گزشتہ روز اسلام آباد میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی کو نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا تھا کہ امید ہے آپ اپنی ذمہ داری آئین کے مطابق احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور الیکشن کے عمل کو غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version