بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ملک بھر میں بجلی غائب

اسلام آ باد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔
آئیسکو، لیسکو، میپکو، سیپکو،کے الیکٹرک متاثر ہیں جس کے باعث صبح 7 بجکر 32 منٹ پر بجلی اچانک بند ہوئی ہے۔
اس حوالے سے پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہے۔
پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ آج صبح 7:34 پر نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی ہے، فریکوئنسی کم ہونے سے بجلی کے نظام میں بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جبکہ سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا ہے کہ آج صبح 7:34 نیشنل گرڈ میں فریکوئینسی کم ہونے کے باعث متعدد شہروں کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے، اسکا اثر کے الیکٹرک کی ٹیرٹری پر بھی آیا جس سے کراچی کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک کا نیٹورک محفوظ اور فعال ہے۔ ہمارا عملہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور بحالی کا عمل شروع کیا جارہا ہے ۔
کے الیکٹرک:
کے ای ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں خلل بریک ڈاؤن کا ممکنہ سبب ہے، بجلی کی مکمل بحالی میں 5 سے 6 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
کراچی واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاون کے باعث شہر کو پانی کی پمپنگ بھی متاثر ہوئی ہے۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر ، گلشن جمال ، اور راشد منہاس روڈ پر بجلی کی فراہمی بند ہوئی ہے۔
آئیسکو:
ترجمان نے بتایا ہے کہ آئیسکو کے 117 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی مکمل غائب ہے، ریجن کنٹرول سینٹر کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
کیسکو:
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکّام کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئی ہیں۔
کیسکو حکّام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی سے متعلق معلومات لی جارہی ہیں دوسری جانب، صوبہ سندھ میں شہرِ قائد کےمختلف علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
حیسکو:
حیسکو ریجن این ٹی ڈی سی جامشورو گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث 13 اضلاع کو بجلی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ حیسکو ریجن کے تمام 78 گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے تاہم این ٹی ڈی سی عملہ فنی خرابی دور کرنے میں مصروف ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال سے اب تک 5 بار بریک ڈاؤن کے واقعات ہوچکے ہیں، جامشورو 5 سو کے وی گریڈ اسٹیشن پر فنی خرابی معمول بن چکی ہے اور فنی خرابی کے باعث حیسکو ریجن میں 12 سے 24 گھنٹے تک بجلی کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News