Advertisement

تحریک انصاف بند کمروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، اسد عمر

اسد عمر

تحریک انصاف بند کمروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، اسد عمر

تحریک انصاف پاکستان (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بند کمروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال شروع ہوا ہے نئی امید ہے، امید ہے 2023 میں ملک میں چھائی ہوئی نحوست ختم ہوگی۔

ملک کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں، ایک سال پہلے 20 کلو آٹا 1159 روپے تھا، کھانا پکانے کے تیل کی قیمت میں 33فیصد اضافہ ہوا، پیٹرول کی قیمت میں 53فیصد اضافہ ہوا اور ڈیزل کی قیمت میں65 فیصد اضافہ ہوا، حرام کا پیسہ لگا کر ضمیروں کی منڈی لگائی گئی۔

اسد عمر نے کہا کہ مہنگائی کو بنیاد بنا کر ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمت کم ہوئی لیکن پاکستان میں خوردنی تیل کی قیمت بڑھ گئی ہے، امپورٹڈ حکومت کی سازش ناکام ہوگی۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ اس وقت عوام مہنگائی کے طوفان سے متاثر ہیں، مہنگائی کیخلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی، آج سے مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں۔

Advertisement

شہبازشریف بتائیں عوام کے ریلیف پر کتنے پیسے خرچ ہوئے

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کپڑے بیچ کر عوام کو ریلیف دوں گا، شہبازشریف بتائیں عوام کے ریلیف پر کتنے پیسے خرچ ہوئے، وزیراعظم نے کہا ساری رات جاگ کر عوام کی خدمت کروں گا، وزیراعظم کے ساری رات جاگنے پر عوام کا یہ حال ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 15لاکھ لوگ بےروزگار ہیں، آٹو موبائل بھی آہستہ آہستہ پروڈکشن بند کررہا ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بند کمروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، مہنگائی کو کہتے ہیں مشکل فیصلے، اللہ انہیں ہدایت دے، یہ عمران خان کے عوام کو ریلیف کو بارودی سرنگیں کہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version