شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس، بھارت نے بلاول بھٹو کو دعوت نامہ بھیج دیا

شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس، بھارت نے بلاول بھٹو کو دعوت نامہ بھیج دیا
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دعوت نامہ بھیج دیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایک دعوت نامہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام بھی بھجوایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا شنگھائی تعاون تنظیم میں اپنا کردار مزید فعال بنانے کا فیصلہ
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے منتظم صدر کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ کا اجلاس اس سال مئی میں بھارتی شہر گووا میں ہوگا۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے چیف جسٹسز کا اجلاس ہوگا جس کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان، شنگھائی تعاون تنظیم یوتھ کونسل کا ممبر بن گیا
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے دیے گئے دونوں دعوت ناموں کا تاحال جواب نہیں دیا گیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News