ق لیگ کا پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ

ق لیگ کا پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ، مشاورت مکمل
پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی ارکان سے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے معاملے پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔
ق لیگ کا پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا معاملہ
چوہدری پرویز الٰہی نے مشاورت مکمل کرلیAdvertisement
براہ راست دیکھیں: https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/01/728260/amp/#BOLNews #PervaizElahi pic.twitter.com/iOAGQE7uY8— BOL Network (@BOLNETWORK) January 16, 2023
اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے پرویز الٰہی شام چھ بجے اپنے اراکین کے ساتھ باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میرا خیال ہے ق لیگ آگے پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی، عمران خان
خیال رہے کہ عمران خان نے چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو پی ٹی آئی میں ضم میں ہونے کی پیشکش کی ہے جبکہ مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں اور ق لیگ کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی حمایت کردی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر اینکر پرسنز سے ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے، میرا خیال ہے ق لیگ آگے پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News