Advertisement

مسلم لیگ نے 32 ممبران پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

مسلم لیگ

مسلم لیگ نے 32 ممبران پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے  32 ممبران پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نے 32 ممبران پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا جس کی کی قیادت نواز شریف کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہیں جبکہ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی اس بورڈ کا حصہ ہوگے۔

اسکے علاوہ احسن اقبال ،خواجہ آصف،رانا ثنا اللہ ،میاں جاوید لطیف،خواجہ سعد رفیق ،سردار ایاز صادق،امیر مقام ،مرتضی جاوید عباسی بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن پنجاب میں اہم تبدیلیوں کا امکان

Advertisement

ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ انتخابات میں امیدواروں کا انتخاب اور پارٹی ٹکٹ تقسیم کریں گا۔

خیال رہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت لندن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کا فوکس مسلم لیگ ن کا سیاسی مستقبل تھا۔

نواز شریف نے بعض امور پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ میری بات مان لی جاتی اور عمران خان کی حکومت مدت پوری کرتی تو حالات مختلف ہوتے لیکن اتحادیوں کی مدد سے ملک بچانے کے لئے حکومت لینا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بعض فیصلے درست نہیں تھے جس کی وجہ سے سیاسی نقصان ہوا ہے جبکہ اعتماد کے ووٹ والا معاملہ بھی بہتر انداز میں ہینڈل ہوسکتا تھا  لیکن اب دور رس اور قابل عمل جرات مندانہ فیصلوں سے ن لیگ کو پورے پاکستان میں آگے لانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہتا ہوں کہ اعلیٰ عدلیہ میرے ساتھ کی گئی نا انصافی کا ازالہ کرے،مجھے جب کہیں گے وطن واپس آجاؤں گا۔

نواز شریف نے کہا کہ معاشی صورتحال پر بہت پریشان ہوں مگر اس تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات چاہتا ہوں۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز لندن میں نواز شریف کی زیر صدارت ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ نے بھی شرکت کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version